آندھراپردیش

اے پی:تروملامیں چھٹواں تیندوا پکڑاگیا

آندھراپردیش کے تروپتی میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بدھ کی صبح ایک اور تیندوے کو پکڑا۔اس طرح عہدیداروں کی جانب سے پکڑے گئے تیندووں کی تعداد 6ہوگئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروپتی میں محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بدھ کی صبح ایک اور تیندوے کو پکڑا۔اس طرح عہدیداروں کی جانب سے پکڑے گئے تیندووں کی تعداد 6ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
تروملا کی وینکٹیشورا مندر میں سی جے آئی کی پوجا
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

عہدیداروں نے کہاکہ اس تیندوے کو نرسمہاسوامی مندرکے قریب اس مقام سے پکڑاگیا جہاں پر ایک تیندوے نے گذشتہ ماہ کم عمر لڑکے پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی تھی۔

اس تیندوے کو زوپارک منتقل کیاجارہا ہے۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے مندر کو جانے کے پہاڑی علاقہ میں کئی تیندووں کے نظرآنے کے بعد گذشتہ ماہ آپریشن تیندوے کی شروعات کی تھی۔

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے تقریبا 300کیمرے لگائے ہیں تاکہ جنگلی جانوروں کی نقل وحرکت کا پتہ چلایاجاسکے۔

پیر کو محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے ایک تیندوے کو ریزروفاریسٹ میں چھوڑاتھا جبکہ ایک اور تیندوے کو زوپارک منتقل کردیاگیاتھا۔