حیدرآباد

حیدرآباد پولیس نے دکانوں اور ہوٹلوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا

سٹی پولیس حیدرآباد نے اسمبلی الیکشن کے انعقاد تک شہر میں دکانات اور اداروں کے کاروباری اوقات پر نظر ثانی کی ہے۔

حیدرآباد: سٹی پولیس حیدرآباد نے اسمبلی الیکشن کے انعقاد تک شہر میں دکانات اور اداروں کے کاروباری اوقات پر نظر ثانی کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
کھر گے کانگریس کاانتخابی منشور جاری کریں گے
قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی: کمشنر پولیس سندیپ شنڈالیہ
دہلی میں مزید83 دکانات 24 گھنٹے کھلی رہیں گی
بی آر ایس کے خلاف تیار کردہ 3 اشتہاری کاریں گاندھی بھون سے ضبط

ہفتہ کے ایام (جمعہ اور ہفتہ شامل نہیں) میں دکانات اور ادارے صبح 9بجے سے 11بجے شب تک کھلے رہیں گے جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس 5بجے صبح سے 12بجے شب تک، بار اینڈ ریسٹورنٹ(2بی لائسنس) 10 بجے دن سے 12بجے شب، پب (2B لائسنس) 10بجے دن سے 12بجے شب اور وائن شاپ(A-4 لائسنس) 10بجے دن سے 11بجے شب تک کھلے رہیں گے۔

جمعہ اور ہفتہ کے روز شاپ اور اسٹابلشمنٹ 9بجے صبح سے 11بجے شب تک کھلے رہیں گے۔

اسی طرح ہوٹل اور ریسٹورنٹ 5بجے صبح سے 12بجے شب، بار اینڈ ریسٹورنٹ (2Bلائسنس) 10بجے دن سے ایک بجے شب، پب(2B لائسنس والے)10بجے دن سے ایک بجے شب، اور وائن شاپ کو (A-4 لائسنس) 10بجے دن سے 11بجے شب تک کھلا رکھنا ہوگا۔

a3w
a3w