اے پی: ہاسٹل کی منتظمہ پر ہراساں کرنے طالبات کا الزام
لڑکیوں نے بتایا کہ ہاسٹل منتظمہ مینو کے مطابق کھانا نہیں دیتیں ، طالبات کو دی جانے والی کتابیں باہر فروخت کر دیتی ہیں ، باورچی خانہ کے سامان کو بھی بیرونی طور پر فروخت کرتی ہیں
حیدرآباد: اے پی کے سریکاکلم ضلع کے پاتاپٹنم سوشل ویلفیئر ہاسٹل کی منتظمہ بی سشیلا پر ہاسٹل کی لڑکیوں نے ہراساں کرنے اور استحصال کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
جمعہ کی شام تحصیلدار، ایم پی ڈی او اور پولیس عہدیداروں نے ہاسٹل کا معائنہ کرتے ہوئے لڑکیوں سے ان کے مسائل کی سماعت کی۔
لڑکیوں نے بتایا کہ ہاسٹل منتظمہ مینو کے مطابق کھانا نہیں دیتیں ، طالبات کو دی جانے والی کتابیں باہر فروخت کر دیتی ہیں ، باورچی خانہ کے سامان کو بھی بیرونی طور پر فروخت کرتی ہیں ، والدین سے بدتمیزی سے پیش آتی ہیں
، بار بار طالبات کو ہاتھ پکڑ کر تنگ کرتی ہیں اور خالی کاغذات پر دستخط کراتی ہیں
طالبات نے شکایت کی کہ منتظمہ انہیں دھمکاتی ہیں کہ "اعلیٰ افسران بھی کچھ نہیں کر سکتے” اور کسی سے شکایت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
تحصیلدار پرساد راؤ نے کہا کہ طالبات کی شکایات اور مسائل کو کلکٹر کے علم میں لایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے معاملہ کی تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔