کرناٹک

پولیس اینکر کے خلاف فوری کارروائی نہ کرے، کرناٹک ہائی کورٹ کا حکم

کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ٹی وی نیوز اینکر سدھیر چودھری کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کی اور بنگلورو پولیس کو اگلے حکم تک فوری کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی ۔

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ٹی وی نیوز اینکر سدھیر چودھری کے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کی اور بنگلورو پولیس کو اگلے حکم تک فوری کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی ۔

متعلقہ خبریں
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
آر ایس ایس قائد کی گرفتاری پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک

ہائی کورٹ بنچ نے کہا، ”میںمعاملےکی سماعت کرنے جا رہا ہوں۔ اس معاملہ کا نپٹارا کیاجانا ہے۔ میں اسے زیر التواءنہیں رکھ سکتا۔ مجھے معاملے کی سماعت کے لیے منگل تک کا وقت چاہیے۔“

عدالت نے معاملےکی اگلی سماعت کے لیے 19 ستمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

یہ معاملہ 11 ستمبر کو آج تک پر نشر ہونے والے پروگرام میں ایک سرکاری اسکیم کے بارے میں اینکر کے ذریعے پھیلائی گئی مبینہ غلط معلومات سے متعلق ہے۔

کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے نے الزام لگایا کہ اینکر نے کہا کہ یہ اسکیم صرف اقلیتوں کے لیے ہے۔ انہوں نے اینکر کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا تھا۔

کھڑگے کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے چودھری نے کہا تھا کہ وہ قانونی لڑائی کے لیے تیار ہیں۔ چودھری اور آج تک کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 153اے اور 505 کے تحت جرائم کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

a3w
a3w