حیدرآباد

بی آر ایس حکومت کی اچھی پالیسیوں کو جاری رکھا جائے گا: سریدھر بابو

سریدھر بابو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کوئی انرجی پالیسی نہیں ہے اور بغیر اُس پالیسی کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مشکلات پیش آئے گی۔ اس لئے انرجی پالیسی کی تدوین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی  اور صنعتیں ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ریاست کو انرجی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

 آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ15 تا19جنوری ڈاؤس میں منعقدشدنی ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں ایک وفد شرکت کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس حکومت بی آر ایس دور میں شروع کئے گئے اچھی پالیسیز پر عمل آوری جاری رکھے گی اور جن پالیسیوں میں تبدیلی ضروری ہے اُن میں مناسب تبدیلی کی جائے گی۔

 سریدھر بابو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کوئی انرجی پالیسی نہیں ہے اور بغیر اُس پالیسی کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مشکلات پیش آئے گی۔ اس لئے انرجی پالیسی کی تدوین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے مفادات پر سمجھوتہ کئے بغیر بڑی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی صورتحال سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے جلد ہی آئی ٹی کمپنیز کے ساتھ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

a3w
a3w