آندھراپردیش

اےپی :شراب پی کر دفتر میں سوجانے والا تحصیلدار معطل

حقیقت یہ ہے کہ وہ نہ تو تھکن کی وجہ سے آرام کر رہے تھے اور نہ ہی بیماری کی حالت میں لیٹے تھے بلکہ وہ شراب پی کر مزے سے دفتر میں سو گئے تھے۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع وجئے نگرم کے ونگرا منڈل میں پیش آیا۔اس واقعہ کے منظر عام پر آتے ہی کلکٹر نے متعلقہ تحصیلدار کو معطل کر دیا۔

حیدرآباد: وہ ایک تحصیلدار ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کرنا ان کی ذمہ داری ہے لیکن وہ آن ڈیوٹی زمین پر سوتے پائے گئے۔ اگر آپ سمجھیں کہ وہ تھکن کی وجہ سے زمین پر لیٹے تھے تو یہ آپ کی غلط فہمی ہوگی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
ڈیوٹی سے غیرحاضر پرائمری ہیلت سنٹر کے بعض ملازمین معطل
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

حقیقت یہ ہے کہ وہ نہ تو تھکن کی وجہ سے آرام کر رہے تھے اور نہ ہی بیماری کی حالت میں لیٹے تھے بلکہ وہ شراب پی کر مزے سے دفتر میں سو گئے تھے۔ یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع وجئے نگرم کے ونگرا منڈل میں پیش آیا۔اس واقعہ کے منظر عام پر آتے ہی کلکٹر نے متعلقہ تحصیلدار کو معطل کر دیا۔

ایک طرف عوام تحصیلدار سے ملاقات کر کے اپنے مسائل پیش کرنا چاہتے تھے جس کے لیے وہ دفتر کے چکر کاٹتے رہے، ان سے ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ سب یہی سمجھ رہے تھے کہ وہ فیلڈ میں مصروف ہو کر عوامی شکایات کا حل نکالنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن درحقیقت، تحصیلدار شراب کے نشہ میں دفتر کے اندر زمین پر سو رہے تھے۔

دفتر آنے والے عوام سے عملہ مسلسل جھوٹ بولتا رہا کہ وہ دفتر میں نہیں ہیں۔پوچھنے پر بتایا گیا کہ وہ فیلڈ وزٹ پر ہیں ۔
گزشتہ روز دوپہر تحصیلدار ہری رمناراؤ شراب پی کر دفتر کے اندر زمین پر لیٹے ہوئے تھے۔ انہوں نے عملے سے کہہ کر کمرے کے باہر تالا لگوایا۔ جب عوام اپنے کاموں کے سلسلہ میں دفتر پہنچے اور تحصیلدار کے بارے میں پوچھا، تو جواب ملا کہ وہ فیلڈ وزٹ پر گئے ہیں لیکن جب ایک شخص نے کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو وہ اندر زمین پر لیٹے نظر آئے۔ اس شخص نے فوراً میڈیا کو اطلاع دی جس کے بعد ہجوم جمع ہو گیا۔

عوام کے دباؤ پر عملے نے فوراً کمرے کا تالا کھولا۔ شراب کے نشہ میں جھومتے ہوئے تحصیلدار اپنی کرسی پر بیٹھنے کی کوشش کرتے ہوئے گر پڑے۔ میڈیا نے ان سے سوالات کیے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کی تھکن کی وجہ سے سو رہے تھے۔ اسی دوران وی آر اے ادئے کمار موٹر سائیکل پر آ کر انہیں لے گیا۔


جب یہ بات آر ڈی او کے سامنے رکھی گئی تو انہوں نے بتایا کہ اس تحصیلدار کے خلاف کئی دنوں سے شراب پی کر ڈیوٹی پر آنے کی شکایات آ رہی تھیں۔ یہ جرم ہے اور اس پر اعلیٰ حکام کو مطلع کر کے کارروائی کی جائے گی۔

ونگرا کے ایم آر او رمناراؤ کو معطل کرنے کے احکامات ضلع کلکٹر امبیڈکر نے جاری کر دیے۔ ۔ ان کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی شکل میں وائرل ہو گئی، جس پر اعلیٰ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔