دہلی

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 11,44,489 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ ان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد بھی شامل ہے جو کہ 198.33 کروڑ ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 119457 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4245 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 11,44,489 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ ان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد بھی شامل ہے جو کہ 198.33 کروڑ ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس مدت کے دوران کووڈ سے متاثرہ 14650 مریض ٹھیک ہو ئےہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل 42921977 مریض کووڈ سےنجات پاچکے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس دوران اس وبا کی وجہ سے 35 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 525305 تک پہنچ گئی ہے۔

ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں یومیہ انفیکشن کی شرح 4.32 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.52 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,38,005 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 86.53 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کیرالہ میں کورونا وائرس کے 1014 فعال کیسز بڑھ کر 30169 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3080 کے اضافے سے 6559746 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 70073 ہے۔

مہاراشٹر میں، ایکٹو کیسز کی تعداد 839 کم ہو کر 19981 ہوگئی ہے جبکہ مزید 3974 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7825114 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 147956 پر مستحکم ہے۔

a3w
a3w