تلنگانہ

اے پی:الوری سیتاراماراجو ضلع کے چنتاپلی میں درجہ حرارت7ڈگری درج

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
سرد موسم اور کم عمر بچے، کچھ حفاظتی تدابیر
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

گذشتہ ایک ہفتہ سے درجہ حرارت میں غیرمعمولی گراوٹ ہوگئی ہے جس کے نتیجہ میں صبح کے اوقات میں گھروں سے باہرنکلنے میں دشواری ہورہی ہے۔

صبح 10بجے تک بھی کہر دونوں ریاستوں کے کئی علاقوں میں دیکھی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں گاڑی سواروں کو شدید مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور وہ گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھول کر گاڑیاں چلانے پر مجبور ہیں۔

کئی مقامات پر درجہ حرارت واحد عدد تک پہنچ گیاہے۔آندھراپردیش کے الوری سیتاراما راجو ضلع کے چنتاپلی میں اقل ترین درجہ حرارت7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔وشاکھاپٹنم،کاکناڈا،مشرقی گوداوری،کرشنا، این ٹی آرضلع میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔

دوسری طرف تلنگانہ میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔حیدرآباد میں درجہ حرارت میں کافی گراوٹ ہوگئی ہے۔شہر کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

متحدہ عادل آباد میں درجہ حرارت واحد عدد تک جاپہنچا ہے جس کے سبب ضلع کے ایجنسی علاقوں میں رہنے والوں کو مشکلات درپیش ہیں۔کومرم بھیم ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت10ڈگری سلسیس،نرمل میں 11ڈگری اورمنچریال میں 14ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔