حیدرآباد

خواتین کم مسافت کیلئے پلے ویلگوبسوں کا استعمال کریں:سجنار

سجنار نے ایک ویڈیو پیام جاری کرتے ہوئے کہاکہ مہالکشمی اسکیم جس کے تحت ریاست بھر میں خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت پہنچائی جارہی ہے، پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد:تلنگانہ آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے ریاست کی خواتین سے خواہش کی کہ وہ کم مسافت کے لئے پلے ویلگوبسوں کا استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں
حضرت عمر فاروقؓ عدل، بصیرت اور فتوحات کا روشن مینار: مولانا صابر پاشاہ کا اظہار خیال
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں  حسینی  علم میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے ڈیجیٹل ڈاکومنٹری کی رونمائی
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
مسلمان قابلِ احترام ہے: حج ہاؤس کے امام و خطیب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

انہوں نے ایک ویڈیو پیام جاری کرتے ہوئے کہاکہ مہالکشمی اسکیم جس کے تحت ریاست بھر میں خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت پہنچائی جارہی ہے، پر کامیابی کے ساتھ عمل کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس اسکیم پر بہتر ردعمل سامنے آیا ہے کیونکہ ریکارڈ سطح پر خواتین بسوں میں سفر کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کئی خواتین کم فاصلہ کے علاقوں تک سفر کے لئے ایکسپریس بسوں کا استعمال کررہی ہیں جس سے دوردراز علاقوں میں سفر کرنے والوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔انہوں نے کم فاصلہ کے لئے پلے ویلگوبسوں کا استعمال کرنے پرزوردیا۔