آندھراپردیش
اے پی:چلتی کار شعلہ پوش
آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں چلتی کار شعلہ پوش ہوگئی تاہم اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع ستیہ سائی میں چلتی کار شعلہ پوش ہوگئی تاہم اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماملا پلی قومی شاہراہ پر یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا جس کے نتیجہ میں کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔
اس کے ساتھ ہی کار شعلہ پوش ہوگئی۔ کار میں سوار افراد فوری چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کار سے اترپڑے جس کے نتیجہ میں ان کی جان بچ گئی اور وہ محفوظ رہے تاہم اس واقعہ میں کار چند منٹوں میں ہی جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگئی۔
بنگالورو سے اننت پورجانے کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔