دہلی

اپنی مسلح افواج پر فخر ہے: راہول گاندھی

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف پہلے دن سے سخت موقف اپناتے ہوئے گاندھی نے حکومت سے اس دہشت گردانہ کارروائی کا مناسب جواب دینے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی پارٹی اس حملے کے خلاف ہر جوابی کارروائی میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

نئی دہلی: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو "فخر” قرار دیتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے آج کہا کہ کامیاب سندور آپریشن کو انجام دینے پر انہیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
کلگام انکاؤنٹر، 3فوجی اور ایک پولیس عہدیدار زخمی
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

گاندھی نے کہا، "ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ جے ہند۔” پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف پہلے دن سے سخت موقف اپناتے ہوئے گاندھی نے حکومت سے اس دہشت گردانہ کارروائی کا مناسب جواب دینے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی پارٹی اس حملے کے خلاف ہر جوابی کارروائی میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔