شمالی بھارت

نابالغ طالبہ سے چھیڑخانی کے مجرمین کو چار سال کی قید

اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ایڈیشنل سیشن جج آلوک دیویدی کی عدالت نے نابالغ طالبہ سے چھیڑخانی کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دو مجرمین کو چار - چار سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ایڈیشنل سیشن جج آلوک دیویدی کی عدالت نے نابالغ طالبہ سے چھیڑخانی کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دو مجرمین کو چار – چار سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا
نابالغ لڑکی کے سامنے فحش حرکت
فیروزآباد کا نام چندرا نگر رکھنے کی تجویز کو منظوری

استغاثہ کے بموجب متاثرہ طالبہ کے بھائی نے تھانہ کوتوالی پٹی پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا کہ اس کی بہن ایک نرسنگ کالج کے ہاسٹل میں رہ کر پڑھائی کرتی ہے۔

تعطیل کے سبب وہ 10/ اکتوبر 2015 کی شام چھہ بجے گھر آڑہی و قصبہ پٹی کے ڈھکوا چوراہے پر سواری کا انتظار کر رہی تھی کہ ایک ٹیمپو آیا جس کو سونو سروج چلا رہا تھا ،وہ ٹیمپو میں بیٹھ گئی تو کچھ دور جانے کے بعد ڈرائیور سونو و ایک دیگر نوجوان نے چھیڑخانی شروع کر دی ،مزاحمت پر اس کے ساتھ مار پیٹ کر چلتی ٹیمپو سے دھکّہ دے کر نیچے گرا دیا، جس سے وہ شدید طور سے زخمی و بیہوش ہوگئی ،ایک خاتون نے یہ دیکھ کر اس کے اہل خانہ کو مطلع کیا۔

موقع پر پہونچے اہل خانہ و دیگر لوگ اس کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے مقامی ہسپتال لے گئے ،جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھتے ہوئے پریاگ راج ریفر کر دیا۔ وہیں پولیس نے شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا ۔

تحقیقات کے دوران دوسرے ملزم دیپو سروج کا نام روشنی میں آنے پر پولیس نے سونو و دیپو سمیت دونوں ملزمین کے خلاف فرد جرم عدالت میں داخل کی ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دونوں مجرمین کو چار-چار سال قید و گیارہ – گیارہ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ استغاثہ کی جانب سے پیروی دیویش چندر ترپاٹھی و آلوک ترپاٹھی نے کی ۔

a3w
a3w