آندھراپردیش
اے پی: گودام میں آگ لگ گئی
آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم کے نرسناپیٹ کے ایک گودام میں آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع سریکاکلم کے نرسناپیٹ کے ایک گودام میں آگ لگ گئی۔
یہ واقعہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔
اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک اندازے کے مطابق تقریبا 70 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہواہے۔
آگ گودام کے قریب واقع گیس گودام تک نہ پھیلنے کا خیال رکھنے سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔