ایشیاء

عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو نئے آرمی چیف کے لئے لفٹننٹ جنرل منیر کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ان کے نام کی تجویز صدر عارف علوی کو بھیج دی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر پاکستان کے نئے آرمی چیف ہوں گے۔ وہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو نئے آرمی چیف کے لئے لفٹننٹ جنرل منیر کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ان کے نام کی تجویز صدر عارف علوی کو بھیج دی ہے۔

پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’جنرل منیر کو ملک کی طاقتور فوج کا نیا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ سے عہدہ سنبھالیں گے۔‘‘

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر منگلا آفیسرز ٹریننگ اسکول پروگرام سے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور پھر فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشنڈ آفیسر بن گئے۔

انہوں نے ایک بریگیڈیئر کے طور پر شمالی علاقہ جات فورس کی کمانڈ کی اور 2017 میں وہ ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل بنے۔ سال 2018 میں انہیں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

اس کے بعد وہ دو سال تک کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات رہے۔ وہ اس وقت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کوارٹر ماسٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔

وہ پہلے آرمی چیف ہوں گے جو ایم آئی اور آئی ایس آئی دونوں کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منیر سورڈ آف آنر سے نوازے جانے والے پہلے آرمی چیف بھی ہوں گے۔