آندھراپردیش
اے پی: کشتی الٹنے سے تین افرادکی ہلاکت کا خدشہ
راجو تین دیگر نوجوانوں کے ساتھ جی ناپاڈو گاؤں جا رہا تھا کہ کنارے سے تقریباً 150 میٹر دور کشتی میں پانی بھر گیا اور وہ اچانک الٹ گئی۔ چار افراد میں سے تین کو تیرنا نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی میں بہہ گئے۔
حیدرآباد: آندھرا پردیش کے الوری ضلع میں راؤاڈا ڈیم میں ایک کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ لاپتہ ہونے والوں میں ایک فاریسٹ پروٹیکشن واچر اے راجو بھی شامل ہے۔
راجو تین دیگر نوجوانوں کے ساتھ جی ناپاڈو گاؤں جا رہا تھا کہ کنارے سے تقریباً 150 میٹر دور کشتی میں پانی بھر گیا اور وہ اچانک الٹ گئی۔ چار افراد میں سے تین کو تیرنا نہیں آتا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی میں بہہ گئے۔
پرساد نامی ایک شخص مدد کے لئے چلایا، جسے کنارے پر موجود اس کے والد اور دیگر افراد نے بچا لیا۔ پولیس کے مطابق، ایک نوجوان جیون کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
فاریسٹ واچر راجو اور رمیش سمیت باقی دو لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق، فاریسٹ واچر راجو، جے پرساد کو ساتھ لے کر لکڑی کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والوں کو پکڑنے کے لئے جا رہا تھا۔