شمال مشرق
نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح صدرجمہوریہ کو کرنا چاہیے-گہلوت
جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح صدر جمہوریہ کے ذریعہ کیا جانا چاہئے۔
![نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح صدرجمہوریہ کو کرنا چاہیے-گہلوت](https://urdu.munsifdaily.com/wp-content/uploads/2023/05/Ashok-Gehlot-2-780x470.jpg)
جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح صدر جمہوریہ کے ذریعہ کیا جانا چاہئے۔
مسٹرگہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ صدر ملک کے آئینی سربراہ ہیں۔
لہٰذا آئین کے احترام، اخلاقیات اور ایوانوں کے وقار کے مطابق نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح انہیں کے ذریعے کرنا مناسب ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ایسے کاموں کو سیاسی فائدے، تشہیر اور کریڈٹ لینے کے رجحان پر قربان کیا گیا تواس سے عالمی سطح پر ملک کی شبیہ خراب ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا تھا کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح صدرجمہوریہ کو کرنا چاہئے، وزیر اعظم کو نہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔