آندھراپردیش

اے پی: سب اسٹیشن میں ٹرانسفارمر زوردار آوازسے پھٹ پڑا۔30مواضعات کی بجلی سپلائی متاثر

آندھراپردیش کے ضلع اننت پورکے گُتی سب اسٹیشن کے قریب بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع اننت پورکے گُتی سب اسٹیشن کے قریب بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
ریاض: IIPA کے فیوچر ایکس انٹر اسکول سائنس ایکسپو میں طلباء کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا
حیدرآباد: عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر تعلیم و تربیت کے اہم کردار پر زور
نصابی کتب میں تاریخ کی مسخ شدہ پیشکش اور اس کے اثرات پر سیمینار
حیدرآباد: صدر TMREIS محمد فہیم قریشی نے ہُدا اسلامک بک فیئر 2025 کا دورہ کیا

کل شب بجلی کے سب اسٹیشن میں ٹرانسفارمر زوردار آوازسے پھٹ پڑاجس پر فوری طورپر چوکس محکمہ بجلی کے عہدیداروں نے فائربریگیڈ کے عملہ کو اس بات کی اطلاع دی اور فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

سب اسٹیشن میں آگ کے اس واقعہ کے نتیجہ میں تقریبا 30دیہاتوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی اور عوام کو مشکلات کا سامناکرناپڑا۔

عہدیداروں کی جانب سے بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس واقعہ میں کسی بھی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہ ملنے پر عہدیداروں نے راحت کی سانس لی۔

البتہ اس واقعہ میں مالی نقصان کا اندازہ لگایاجارہا ہے۔