آندھراپردیش

اے پی: نوجوان نے آن لائن بیٹنگ میں بھاری نقصان کے بعد خودکشی کر لی

آندھرا پردیش کے کڑپہ ضلع میں ایک نوجوان نے آن لائن بیٹنگ میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد خودکشی کر لی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے کڑپہ ضلع میں ایک نوجوان نے آن لائن بیٹنگ میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

بتایا جا رہا ہے کہ پریم سائی نامی یہ نوجوان کم وقت میں جلدی پیسہ کمانے کی لالچ میں بیٹنگ ایپس میں سرمایہ لگا رہا تھا۔

ابتدائی دنوں میں کم رقم سے نفع ملنے پر اس کا اعتماد بڑھا، لیکن بعد میں اس نے زیادہ پیسہ لگانا شروع کر دیا۔ نقصان کی بھرپائی کے لئے اس نے مختلف جگہوں سے قرض لے کر تقریباً 8 لاکھ روپے بیٹنگ ایپس میں لگا دئے۔

جب وہ اس رقم سے محروم ہوگیاتو وہ قرض کی رقم ادا کرنے سے قاصررہا۔ گھر والوں کا سامنا نہ کر سکنے کی وجہ سے اس نے خودکشی کر لی۔