دہلی

ایرانی سفارت خانہ کو آن لائن کے بجائے نقد عطیات دینے کی اپیل

ایرانی سفارت خانہ (نئی دہلی) نے جاریہ جنگ سے متاثرہ ایرانیوں کو انسانی امداد دینے میں دلچسپی ظاہر کرنے والے ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن کہا ہے کہ فنی دشواریوں کی وجہ سے آن لائن بینکنگ کے ذریعہ عطیات قبول کرنا مشکل ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) ایرانی سفارت خانہ (نئی دہلی) نے جاریہ جنگ سے متاثرہ ایرانیوں کو انسانی امداد دینے میں دلچسپی ظاہر کرنے والے ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن کہا ہے کہ فنی دشواریوں کی وجہ سے آن لائن بینکنگ کے ذریعہ عطیات قبول کرنا مشکل ہے۔

ایمبسی کے اکاؤنٹ میں آن لائن ٹرانسفر میں مشکل پیش آرہی ہے لہٰذا ہندوستانی بھائیوں بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ جی پے استعمال نہ کریں اور سفارت خانہ میں نقد عطیات جمع کرائیں۔

سفارت خانہ میں امدادی رقم راست جمع کرائی جاسکتی ہے۔ آن لائن ٹرانسفر کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔