دہلی

متحدہ اپوزیشن، منی پور تشدد اور دہلی آرڈیننس پر حکومت کو گھیرنے تیار

پارلیمنٹ کے جمعرات سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں منی پور کی صورتِ حال اور دہلی سرویسس آرڈیننس جیسے مسائل حاوی رہیں گے۔ اپوزیشن نے ان مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری کرلی ہے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے جمعرات سے شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں منی پور کی صورتِ حال اور دہلی سرویسس آرڈیننس جیسے مسائل حاوی رہیں گے۔ اپوزیشن نے ان مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا جولائی سے آغاز
منی پور میں تازہ تشدد، 11 افراد ہلاک
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

مانسون اجلاس ایسے وقت شروع ہورہا ہے جب 26 اپوزیشن جماعتوں نے 2024 کے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے سے ٹکر لینے انڈیا نامی محاذبنالیا ہے۔ اپوزیشن‘ منی پور تشدد کا مسئلہ اٹھاتی رہی ہے۔

شمال مشرقی ریاست میں 3مئی سے جاری نسلی تشدد میں 160 سے زائد جانیں جاچکی ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن میں ٹکراؤ کی دوسری وجہ دہلی سرویسس کنٹرول آرڈیننس بنے گا۔ اروند کجریوال کی عام آدمی پارٹی اس کی شدید مخالفت کررہی ہے۔ اس نے بنگلورو اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کے لئے شرط رکھی تھی کہ کانگریس اس مسئلہ پر اس کی تائیدکرے۔ کانگریس نے واضح کردیا کہ وہ آرڈیننس کی تائید نہیں کرے گی۔

مانسون سیشن سے قبل طلب کردہ کُل جماعتی اجلاس میں حکومت نے مختلف سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈرس سے کہا کہ وہ ازروئے قانون ہر مسئلہ پر بحث کے لئے تیار ہے۔ وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے کہا کہ اس سیشن کے لئے 32 لیجسلیٹیو آئٹمس ہیں۔

لوک سبھا میں کانگریس قائد ادھیر رنجن چودھری نے زور دے کر کہا کہ حکومت اگر پارلیمنٹ چلانا چاہتی ہے تو اسے اپوزیشن کو مسائل اٹھانے دینا ہوگا۔ انہوں نے منی پور کی صورتِ حال پر بحث کا مطالبہ کیا۔اپوزیشن اتحادانڈیا کے قائدین کی میٹنگ جمعرات کی صبح ہوگی جس میں مانسون اجلاس کی حکمت عملی وضع ہوگی۔

ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ میں بزنس اڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیا اور وہ تمام مسائل اٹھائے جن پر بحث کی ضرورت ہے۔ کُل جماعتی اجلاس میں بھی میں نے یہ مسائل اٹھائے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ منی پور کے مسئلہ پر بحث لازمی ہونی چاہئے۔

2 ماہ گزرچکے ہیں لیکن وزیراعظم خاموش ہیں۔ انہیں کم ازکم پارلیمنٹ میں بیان دینا چاہئے اورہمیں بحث کی اجازت ملنی چاہئے۔ مانسون اجلاس 11 اگست کو اختتام کو پہنچے گا۔ حکومت اس سیشن میں 31 بل پیش کرنا چاہتی ہے۔ ان میں ایک بل نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے قیام کے لئے ہوگا۔

a3w
a3w