انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 500 کروڑ کے کلب میں شامل
فلم پٹھان 25جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ پٹھان کے ذریعے شاہ رخ خان نے چار سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔ فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ایک ریکارڈ توڑتی جا رہی ہے۔ اس فلم میں نے اپنی ریلیز کے تین ہفتے پورے کر لئے ہیں۔
ممبئی: بالی کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 500کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے۔ یش راج کے بینر تلے بنی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں پٹھان میں شاہ رخ خان،دیپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم نے اہم رول ادا کیا ہے۔
فلم پٹھان 25جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ پٹھان کے ذریعے شاہ رخ خان نے چار سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی ہے۔ فلم پٹھان ایک کے بعد ایک ایک ریکارڈ توڑتی جا رہی ہے۔ اس فلم میں نے اپنی ریلیز کے تین ہفتے پورے کر لئے ہیں۔
فلم ’پٹھان‘ ہندوستان میں ہندی، تمل اور تیلگو تین زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ فلم پٹھان نے باکس آفس پر 500کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔ پٹھان ہندوستان میں نیٹ 500کروڑ سے زیادہ کمائی کرنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔