حیدرآباد

المعہد العالی الاسلامی میں دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کی اپیل: مولانا خالدسیف اللہ رحمانی

المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد نے کم وقت میں تعلیم وتحقیق کے شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کیاہے، یہ سب بانی معہد مولانا خالدسیف اللہ رحمانی کی انتھک محنت اورجدوجہد کا ثمرہ ہے۔

حیدرآباد: المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد نے کم وقت میں تعلیم وتحقیق کے شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کیاہے، یہ سب بانی معہد مولانا خالدسیف اللہ رحمانی کی انتھک محنت اورجدوجہد کا ثمرہ ہے،

طلبہ کے ذہنی افق کو وسیع کرنے کی غرض سے یہاں مختلف فنون کے ماہرین کے لیکچرز کا اہتمام کیاجاتاہے جس سے طلبہ کوبڑا فائدہ ہوتاہے،

مدارس کے فارغین ملت اورمعاشرہ کیلئے کس طرح مفید تر ثابت ہوں اوران کی صلاحیتوں سے معاشرہ کو کیسے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے، اس سمت میں معہدنے ہمیشہ کوشش کی ہے اور اس سلسلہ میں 16 اور 17 دسمبر کو معہد میں تربیتی ورکشاپ مقرر ہے،

اس تربیتی ورک شاپ میں معہد کے 2011 ء تا 2022ء کے طلبہ کو مدعو کیاگیاہے یہ دوروزہ ورک شاپ 9 نشستوں پر مشتمل ہوگا۔ ان نشستوں سے خطاب کرنے والوں میں مدارس دینیہ کے موقراساتذہ وذمہ داران کے ساتھ اعلی ٰعصری تعلیم گاہوں کے پروفیسر اورپروفیشنل حضرات شرکت کریں گے۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی،پروفیسر مولانا راشد نسیم ندوی(ایفلو)، مولانا خورشید انور ندوی، مولانا محمد عمر عابدین قاسمی،پروفیسر فہیم اختر ندوی(مانو)،ڈاکٹر نوشاد حسین(شعبہ تعلیم و تربیت،مانو)، ایڈوکیٹ غیاث الدین(تلنگانہ ہائی کورٹ)، ڈاکٹر اقبال احمد انجینئر (سکریٹری معہد)، جناب محمد عبداللطیف خان، (ایم ایس اکیڈیمی)، پروفیسر محمد فریاد،(شعبہ صحافت مانو)،

جناب عامراللہ خان(سابق آئی اے ایس)، مولانا محمد اشفاق قاضی(ممبئی)، ڈاکٹر جرار احمد (شعبہ تعلیم مانو)، مولانا غیاث احمد رشادی (صفابیت المال، جناب محمد امتیاز (آل انڈیا مسلم ڈیولپمنٹ)، مولانا محمد بانعیم مظاہری (مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھراپردیش)،

مولانا نعیم کوثر رشادی اس ورک شاب سے خطاب کریں گے اوران کے علاوہ معہد کے ذمہ داران و اساتذہ مولانا عمر عابدین قاسمی(نائب ناظم معہد)مولانامحمد شاہد علی قاسمی،(معتمد تعلیم معہد) مولانا اشرف علی قاسمی، (معتمد مالیات معہد)،

ڈاکٹرمحمد اعظم ندوی،(معتمد شعبہ ثقافت)مولانا انصار اللہ قاسمی(انچارج شعبہ فرقہ باطلہ) اورمولانا احمد نورعین قاسمی(استاذ معہد) بھی ورکشاپ سے خطاب کریں گے۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے جناب سید عظمت اللہ ریٹائرڈ آئی اے ایس، جناب ظفر مسعود، جناب محی الدین غوری، جناب عبد الجلیل خان، جناب اخلاق الرحمن شرکت کریں گے۔

a3w
a3w