حیدرآباد
ٹرینڈنگ

راشن کارڈس کیلئے آئندہ ماہ سے درخواستیں قبول کی جائیں گی

راشن کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند عوام فروری کے آخری ہفتہ تک ریاست بھر میں می سیوا مراکز پر درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف بوگس راشن کارڈس کے سدباب کیلئے حکومت کی جانب سے ای کے وائی سی پروگرام پر عمل جاری ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی جانب سے عوام کیلئے خوش خبری دی گئی ہے کہ عوام راشن کارڈس کے حصول کیلئے فروری کے اواخر تک می سیوا سنٹرس میں درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ حکومت کی جانب سے پرجا پالنا پروگرام کے دوران 5گیارنٹیز کے لئے درخواستیں قبول کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

 اب تازہ ترین طور پر می سیوا سنٹرس پر راشن کارڈس کیلئے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ راشن کارڈ حاصل کرنے کے خواہشمند عوام فروری کے آخری ہفتہ تک ریاست بھر میں می سیوا مراکز پر درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ دوسری طرف بوگس راشن کارڈس کے سدباب کیلئے حکومت کی جانب سے ای کے وائی سی پروگرام پر عمل جاری ہے۔

 ای کے وائی سی کے اختتام کے لئے صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں۔ کمشنر سیول سپلائز ڈی ایس چوہان نے ای کے وائی سی کو 31 جنوری تک جاری رکھنے کیلئے احکامات جاری کئے واضح رہ کہ تلنگانہ میں 28 دسمبر تا6 جنوری تک جاری رہے۔

 پرجا پالنا پروگرام میں عوام سے نئے راشن کارڈس کیلئے بھی درخواستیں وصول کی گئی تھی۔ 91.46 لاکھ خواتین نے ریاعتی قیمت پر گیاس سلنڈر کیلئے درخواست دی تھی جبکہ 92.23 لاکھ خواتین نے مالی مدد کیلئے درخواست داخل کی تھی۔