تعلیم و روزگار

اے ایم یو کے پروفیسر وجاہت حسین کو شیخ زید انٹرنیشنل ایوارڈ

زید فاؤنڈیشن متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی غیرسرکاری‘ غیرمنفعت بخش تنظیم ہے جو معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ نباتیات کے ماہر پروفیسر وجاہت حسین کو 2 مرتبہ کارنامہ ئ حیات ایوارڈ مل چکا ہے۔

دُبئی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے ایک مشہور استاد پروفیسر وجاہت حسین کو بین الاقوامی ایوارڈ برائے روایتی طب حاصل ہوا ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے موظف صدرنشین پروفیسر وجاہت حسین نے زید چیاریٹیبل اینڈ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تقریب میں پیر کے دن دوسرا شیخ زید انٹرنیشنل ایوارڈ حاصل کیا۔

 زید فاؤنڈیشن متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی غیرسرکاری‘ غیرمنفعت بخش تنظیم ہے جو معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ نباتیات کے ماہر پروفیسر وجاہت حسین کو 2 مرتبہ کارنامہ ئ حیات ایوارڈ مل چکا ہے۔

ایک مرتبہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یو جی سی) اور وزارت ِ آیوش نے انہیں مشترکہ طورپر یہ ایوارڈ دیا جبکہ دوسری مرتبہ وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور ڈپارٹمنٹ آف وائلڈ لائف سائنسس اے ایم یو نے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا۔

a3w
a3w