مذہب

دوکان میں نمازی کے سامنے باتصویر ڈبے

نماز کی حالت میں سامنے تصویر یں ہوں ، اس میں شدید کراہت ہے، دائیں ، بائیں تصویروں کا ہونا بھی کراہت سے خالی نہیں؛ لیکن بمقابلہ سامنے ہونے کے اس میں کراہت کم ہے:

سوال:- دوکان میں بعض اوقات نماز پڑھنی پڑتی ہے اور سامان کے ڈبوں پر مختلف قسم کی تصاویر ہوتی ہیں ، ایسی حالت میں کیا نماز پڑھی جاسکتی ہے؟( ذیشان احمد، ورنگل)

جواب:- نماز کی حالت میں سامنے تصویر یں ہوں ، اس میں شدید کراہت ہے، دائیں ، بائیں تصویروں کا ہونا بھی کراہت سے خالی نہیں؛ لیکن بمقابلہ سامنے ہونے کے اس میں کراہت کم ہے:

و یکرہ أن یصلی و بین یدیہ أو فوق رأسہ أو علی یمینہ أو علی یسارہ أو في ثوبہ تصاویر و أشدھا کراھۃ أن تکون أمام المصلی ثم فوق رأسہ ثم یمینہ ثم یسارہ ثم خلفہ (ہندیہ :۱/۱۰۷)

اس لیے نماز پڑھتے وقت ان تصویروں پر کوئی کپڑا ڈال دینا چاپئے؛ تاکہ وہ حجاب بن جائے اور تصویروں کا سامنا نہ ہو ۔