تلنگانہ

تلنگانہ کے مختلف 35 کارپوریشن کے صدورنشین کا تقرر

حکومت تلنگانہ نے 35 سرکاری مختلف کارپوریشنوں کے صدورنشین کا تقرر کیا ہے۔ صدورنشین کے عہدوں پر کئے گئے تقررات میں بیشتر وہ قائدین شامل ہیں جنہیں گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ سے محروم کیا گیا تھا۔

حیدر آباد: حکومت تلنگانہ نے 35 سرکاری مختلف کارپوریشنوں کے صدورنشین کا تقرر کیا ہے۔ صدورنشین کے عہدوں پر کئے گئے تقررات میں بیشتر وہ قائدین شامل ہیں جنہیں گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ سے محروم کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
حکومت پر سنگارینی کارکنوں کے حقوق سلب کرنے کا الزام
17 / ستمبر کے دن سیاسی جلسوں پر پابندی: تلنگانہ گورنمنٹ
سرکاری اسکیمات کو موثر طریقہ سے نافذ کرنے کے اقدامات، اضلاع میں سینئر آئی اے ایس آفیسرس کا بطور اسپیشل آفیسر تقرر
ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے 4ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ، نئی پالیسی متعارف: ریونت ریڈی
تلنگانہ حکومت پرائیوٹ سیکیوریٹی ایجنسیز ایکٹ کا جائزہ لے گی

اگرچیکہ چیف سکریٹری شانتی کماری نے دو سالہ مدت کے لئے صدورنشین کے تقررات کے 7 علحدہ احکام 15 مارچ کو جاری کئے تھے، مگر پیر کے روز ان احکامات کو منظر عام پر لایا گیا۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق ایس انوش ریڈی کو صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ سیڈس ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے جب کہ بالا راجو ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے صدرنشین ہوں گے۔

اسی طرح جنگا رگھووا ریڈی، تلنگانہ اسٹیٹ کوآپریٹیو آئیل سیڈس گروورس فیڈریشن لمیٹیڈ کے سربراہ ہوں گے۔ حکومت نے مانالا موہن ریڈی کو تلنگانہ اسٹیٹ کوآپریٹیو یونین لمیٹیڈ کا چیرمین بنایا ہے۔

ریالہ ناگیشور راؤ اسٹیٹ ویر ہاؤزنگ کارپوریشن کے نئے صدرنشین ہوں گے، گیانیشور مدیراج کو اسٹیٹ مدیراج کوآپریٹیو سوسائٹیز کارپوریشن کا صدرنشین بنایا گیا ہے۔ مٹو سائی کمار اسٹیٹ فشریز کوآپریٹیو سوسائٹیز فیڈریشن کے چیرمین ہوں گے۔

دوسرے احکام کے ذریعہ حکومت نے محمد ریاض کو تلنگانہ اسٹیٹ گرندھالیہ پریشد کا صدرنشین بنایا ہے۔ پی ویریا اسٹیٹ فاریسٹ ڈیولپمنٹ کے چیرمین رہیں گے۔ کالوا سجاتا کو اسٹیٹ آریہ ویشیا کارپوریشن کی چیرپرسن ہوں گی۔ تلنگانہ اسٹیٹ پولیس ہاؤزنگ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین کے طور پر آر گروناتھ ریڈی کو بنایا گیا ہے۔

این گریدھر ریڈی سٹ ون (سوسائٹی آف ایمپلائمنٹ پروموشن اینڈ ٹریننگ ان ٹوین سٹیز) کے نئے صدرنشین ہوں گے۔ جی پرساد، تلنگانہ اسٹیٹ اقل ترین اجرت مشاورتی بورڈ کے چیرمین ہوں گے۔ ایم وجئے بابو کو تلنگانہ اسٹیٹ اریگیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا چیرمین بنایا گیا ہے۔

تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے صدر نشین کے عہدہ پر سنگاریڈی کے سابق ایم ایل اے جگاریڈی کی اہلیہ نرملا ریڈی کو مقرر کیا گیا ہے اور سابق ایم ایل اے ایرا وتی انیل کو مائننگ کارپوریشن کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے۔

ایم ڈی وائس مانے ستیش کمار ٹیکنالوجی سرویسس ڈیولپمنٹ کارپور یشن، ایم اے جبار چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن، الیکھا پنجالا سنگیت ناٹک اکیڈیمی، چلہ نرسمہاریڈی شہری ترقی، اناگلا وینکٹ رام ریڈی کوڈا چیرمین، نریندر ریڈی ستواہانہ شہری ترقی، پٹیل رمیش ریڈی اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن،

ایم اے فہیم، تلنگانہ فوڈس، بنڈارو سوبھرانی خواتین کی کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن،ایم ویریا معذور کارپوریشن، کے شیوسینا ریڈی اسپورٹس اتھارٹی، این پریتم شیڈول کاسٹ کوآپریٹیو ڈیولپمنٹ کارپوریشن،

نوتھی سریکانت بی سی کوآپریٹیو فینانس کارپوریشن،بلیا نائک ایس ٹی کوآپریٹیو فینانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن، تروپتی کو قبائلی کوآپریٹیو فینانس، جے جے پال پسماندہ طبقات ترقیاتی کارپوریشن کے صدرنشین شامل ہوں گے۔

a3w
a3w