مشرق وسطیٰ

ایران میں حکومت کی پہلی خاتون ترجمان کا تقرر

ایک خاتون نئی ایرانی حکومت کا عوامی چہرہ ہوں گی۔ فاطمہ مہاجرانی کو مسعود پزشکیان حکومت کی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

تہران: ایک خاتون نئی ایرانی حکومت کا عوامی چہرہ ہوں گی۔ فاطمہ مہاجرانی کو مسعود پزشکیان حکومت کی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا

صدر نے یہ تقرر چہارشنبہ کے دن کابینی اجلاس میں کیا۔ 54 سالہ فاطمہ مہاجرانی نے اڈنبرگ سے ڈاکٹر آف بزنس اڈمنسٹریشن کی ڈگری لی ہے۔

وہ سابق میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ یونیورسٹی آف شریعتی (برائے نسواں) کی ہیڈ رہ چکی ہیں۔

سینئر عہدہ پر کسی خاتون پر یہ تازہ تقرر ہے۔ گزشتہ ہفتہ صدر پزشکیان نے شینا انصاری کو ایران کی نائب صدر اور محکمہ ماحولیات کی سربراہ مقرر کیا تھا۔

a3w
a3w