ایشیاء

بے حجاب خواتین کا پتہ لگانے ایران میں کیمرے نصب کرنے کا اعلان

ایرانی رکن پارلیمان اسماعیل کوثری کا کہنا ہے کہ15 اپریل سے عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کا پیغام بھیجا جاسکے اگر انہوں نے یہی حرکت دوبارہ کی تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تہران: ایران میں حجاب نہ پہننے والی خواتین کا پتہ لگانے کے لیے اسمارٹ کیمرے لگنے شروع ہوگئے۔ ایرانی رکن پارلیمان اسماعیل کوثری کا کہنا ہے کہ15 اپریل سے عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کا پیغام بھیجا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
برقعہ اور حجاب کی مخالف بی جے پی کی خاتون ایم ایل اے نے برقعے تقسیم کیے
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر

خبرکے مطابق، ایرانی رکن پارلیمان اسماعیل کوثری کا کہنا ہے کہ15 اپریل سے عوامی مقامات پر اسمارٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں تاکہ سر کو حجاب سے نہ ڈھانکنے والی خواتین کو فون پر تنبیہ کا پیغام بھیجا جاسکے اگر انہوں نے یہی حرکت دوبارہ کی تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایران میں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر حجاب نہ پہننا غیر قانونی ہے تاہم بڑے شہروں میں بہت سی خواتین قواعد کے باوجود اس کے بغیر باہر نکلتی ہیں۔

یاد رہے کہ تہران میں گزشتہ سال ستمبر میں نا مکمل حجاب پہننے کے الزام میں پولیس حراست میں 22 سالہ لڑکی مہسا امینی کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ایران میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔