تلنگانہسوشیل میڈیا

تلنگانہ میں مزید2391 جائیدادوں پر تقررات

ریاستی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو خوشخبری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج محکمہ فینانس نے مزید 2391 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔

حیدرآباد: ریاستی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو خوشخبری کا سلسلہ جاری ہے۔ آج محکمہ فینانس نے مزید 2391 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔

متعلقہ خبریں
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
آر ٹی سی ملازمین کو نیا فٹمنٹ
تلنگانہ میں گروپ امتحانات کے شیڈول کااعلان
اقلیتی طلبہ کو گروپ I امتحان کی مفت کوچنگ
پبلک سرویس کمیشن کو 40 کروڑ جاری

اس ضمن میں ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن، میڈیکل ہیلتھ بورڈ، مہاتما جیوتی راؤ پھولے گروکل سوسائٹی کی جانب سے مختلف عہدوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

ہریش راؤ نے کہا کہ بی سی ویلفیر ریسڈنشیل اسکولس میں جملہ1499 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ان میں

پرنسپلس کے10ڈگری کلچررس کے480، جونیر لکچررس کے 185، پی جی ٹی کے 235، ٹی جی ٹی کے 324 کے پوسٹس شامل ہیں۔ محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ میں 166 پوسٹس ہیں جن میں اسسٹنٹ انفارمیشن انجینئر کے41، اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسر کے 16، ایڈیٹر (اردو) کا ایک، انفارمیشن ٹکنیشن کے 22، پبلک ریلیشن آفیسر کے4، پبلسیٹی اسسٹنٹ کے82، کے علاوہ لائبررین کے 11،

لائبررین ان ڈگری کالج کے37، لائبررین ان اسکول کے11فزیکل ڈائرکٹر ان ڈگری کالج میں 20، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ان اسکول میں 33، آرٹس/ کرافٹس، میوزیک میں 33، اسسٹنٹ لائبررین ان ڈگری کالج15، لیاب اسسٹنٹ کے60، کمپیوٹر لیاب اسسٹنٹ کے30، اسٹور کیپر کے15عہدوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔

a3w
a3w