تلنگانہ

تلنگانہ آر ٹی سی کے لئے خواتین تنظیموں کے ذریعہ اضافی بسوں کی خریداری کی منظوری

یہ اقدام خواتین کو مستقل آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ نئی بسوں کے شامل ہونے کے بعد خواتین تنظیموں کے ذریعہ چلنے والی بسوں کی تعداد نمایاں طور پر بڑھ کر 600 تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت ریاست بھر میں خواتین تنظیموں کے ذریعہ 152 آر ٹی سی بسیں کامیابی کے ساتھ چل رہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی آر ٹی سی) کے لئے خواتین تنظیموں کے ذریعہ اضافی بسوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
بسوں میں مرد مسافرین کیلئے سیٹس مختص کرنے کا مطالبہ، نوجوان کا انوکھا احتجاج (ویڈیو)
حیدرآباد: علم و فنون سے روزگار کے مواقع ممکن، مسجد اشرف کریم کشن باغ میں جلسۂ تقسیم اسناد کا انعقاد
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

چیف اگزیکٹیو آفیسرسوسائٹی فارایلی منیشن آف رورل پاورٹی (ایس ای آرپی)دیویا دیوراجن نے آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹرڈی ناگی ریڈی کو ایک اہم مکتوب لکھ کر بتایا ہے کہ خواتین تنظیموں کے ذریعہ چلائی جانے والی نئی 448 کرایہ کی بسیں خریدنے کے لئے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ مکتوب کے مطابق، ضروری سرکاری اجازت نامے ملتے ہی یہ بسیں آر ٹی سی کے حوالہ کی جائیں گی۔

یہ اقدام خواتین کو مستقل آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔ نئی بسوں کے شامل ہونے کے بعد خواتین تنظیموں کے ذریعہ چلنے والی بسوں کی تعداد نمایاں طور پر بڑھ کر 600 تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت ریاست بھر میں خواتین تنظیموں کے ذریعہ 152 آر ٹی سی بسیں کامیابی کے ساتھ چل رہی ہیں۔

سرکاری اقدامات سے خواتین کو معاشی خودمختاری ملے گی اور آر ٹی سی کے ذریعہ ملازمت پانے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ساتھ ہی ریاست میں خواتین کی قیادت میں بنیادی سہولیات کے انتظامات کی گنجائش بھی بڑھے گی۔