شمالی بھارت
فیض آباد کنٹونمنٹ کانام بدل کر ایودھیا کنٹونمنٹ رکھنے کی منظوری
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے فیض آباد کنٹونمنٹ کا نام تبدیل کرتے ہوئے ایودھیاکنٹونمنٹ رکھنے کومنظوری دے دی ہے۔

نئی دہلی: وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے فیض آباد کنٹونمنٹ کا نام تبدیل کرتے ہوئے ایودھیاکنٹونمنٹ رکھنے کومنظوری دے دی ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ دسہرہ تقریب سے پہلے نام کی تبدیلی کومنظوری دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ فیض آبادکنٹونمنٹ کانام ایودھیا کنٹونمنٹ ہوگا۔ راجناتھ سنگھ فی الحال اترکھنڈ کے دورروزہ دورہ پر ہیں۔