کیا کرایہ دار بھی 200 یونٹ مفت بجلی کے اہل ہیں؟
ٹویٹر پر اپنی فوری تردید میں ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے ان دعووں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کرایہ دار بھی گروہا جیوتی اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ (TSSPDCL) نے منگل کو واضح کیا کہ کرایہ دار بھی گروہا جیوتی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں جس کے تحت حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ مفت برقی دینے کا وعدہ کیا ہے۔
یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی مبینہ غلط معلومات کے جواب کے طور پر سامنے آیا ہے۔ گروہا جیوتی اسکیم کا مقصد ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنا ہے۔
تاہم کنفیوژن اس وقت پیدا ہوئی جب ایک ٹوئٹر صارف نے خدشات کا اظہار کیا کہ آیا کرایہ داروں کو بھی اس کا فائدہ ملے گا؟ اس پوسٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ فی گھر ایک میٹر نفاذ کی وجہ سے کرایہ داروں کو خارج کیا جا سکتا ہے۔
ٹویٹر پر اپنی فوری تردید میں ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے ان دعووں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ کرایہ دار بھی گروہا جیوتی اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں۔
اسی دوران تلنگانہ کے محکمہ برقی نے منگل کو گروہا جیوتی اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان کے اندراج اور شناخت کا عمل شروع کردیا ہے۔
اس اسکیم میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھنے والوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سفید راشن کارڈ اور آدھار کارڈ میٹر ریڈنگ کے لئے آنے والوں کو پیش کریں۔