سوشیل میڈیا

کیا آپ بھی چوہوں سے پریشان ہیں، جانئے آسان گھریلو نسخے

پیاز چوہوں کو بھگانے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ پیاز کی بو چوہوں کو بالکل پسند نہیں ہوتی۔ چوہوں کے راستوں یا جہاں وہ زیادہ آتے ہیں وہاں پیاز رکھ دیں۔ یہ یا تو مر جائیں گے یا وہاں سے دور بھاگ جائیں گے۔

حیدرآباد: گھر میں ایک بار چوہے آ جائیں تو انہیں بھگانا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ نہ صرف سامان کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ کچن، کپڑوں اور دیگر اشیاء کو بھی خراب کرتے ہیں۔ چوہے پکڑنے کیلئے پنجرے لگائے جائیں تو یہ اکثر قابو میں نہیں آتے۔ اگر آپ بھی چوہوں سے پریشان ہیں تو گھر میں موجود چند عام چیزوں کا استعمال کرکے ان سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
سکندرآباد کی تاج محل ہوٹل میں آگ لگنے کا واقعہ

چوہوں سے چھٹکارا پانے کے گھریلو طریقے

1. پیاز کا استعمال

پیاز چوہوں کو بھگانے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ پیاز کی بو چوہوں کو بالکل پسند نہیں ہوتی۔ چوہوں کے راستوں یا جہاں وہ زیادہ آتے ہیں وہاں پیاز رکھ دیں۔ یہ یا تو مر جائیں گے یا وہاں سے دور بھاگ جائیں گے۔

2. بیکنگ سوڈا

ایک کپ چینی، ایک کپ بیکنگ سوڈا، ایک کپ آٹا یا کارن میل اور تھوڑا سا چاکلیٹ پاؤڈر مکس کریں۔ اس مکسچر سے چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں اور انہیں چوہوں کے ٹھکانوں پر رکھ دیں۔ یہ گولیاں چوہوں کیلئے زہر کا کام کرتی ہیں، لیکن دھیان رکھیں کہ یہ بچوں کی پہنچ سے دور رہیں۔

3. کالی مرچ کا اسپرے

کالی مرچ کی خوشبو چوہوں کو برداشت نہیں ہوتی۔ کالی مرچ کے پاؤڈر کو چوہوں کے راستوں پر چھڑکیں یا اسے پانی میں مکس کرکے اسپرے بوتل میں بھر لیں۔ اس اسپرے کو چوہوں پر یا ان کے ٹھکانوں پر چھڑکنے سے وہ بھاگ جاتے ہیں یا مر جاتے ہیں۔

4. ایسینشل آئل اسپرے

پیپرمنٹ آئل، لیموں کا آئل یا سٹرونیلا آئل چوہوں کو بھگانے کے لیے بہترین ہیں۔ ایک کپ پانی میں دو چمچ ایسینشل آئل مکس کریں اور اسپرے بوتل میں بھر لیں۔ اس محلول کو چوہوں کے ٹھکانوں پر چھڑکیں۔ آپ روئی کو اس آئل میں بھگو کر چوہوں کے آس پاس رکھ سکتے ہیں اور ہر ہفتے بدل دیں۔

5. کچھ خاص پودے لگائیں

چوہوں کو بھگانے کے لیے کچھ پودے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ لیوینڈر اور ڈیفوڈل کے پودے گھر میں لگائیں۔ یہ چوہوں کو دور رکھنے میں مؤثر ہیں۔ اس کے علاوہ تیز پتہ بھی چوہوں کو بھگانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نوٹ:

ان نسخوں کا استعمال کرتے وقت بچوں اور پالتو جانوروں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔ یہ نسخے قدرتی ہونے کے ساتھ مؤثر ہیں اور آپ کے گھر کو چوہوں سے محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔