تلنگانہسوشیل میڈیا

نظام آباد میں شادی کی تقریب میں مٹن کاسالن پیش نہ کرنے پر جھگڑا (ویڈیو دیکھیں)

نظام آباد ضلع کے نوی پیٹ میں ایک شادی کی تقریب اس وقت پرتشدد ہوگئی جب مٹن کا سالن پیش نہ کرنے پر دلہے والوں نے دلہن والوں سے جھگڑا کرتے ہوئے مار پیٹ شروع کردی۔

نظام آباد: نظام آباد ضلع کے نوی پیٹ میں ایک شادی کی تقریب اس وقت پرتشدد ہوگئی جب مٹن کا سالن پیش نہ کرنے پر دلہے والوں نے دلہن والوں سے جھگڑا کرتے ہوئے مار پیٹ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں
کانگریس نے کسانوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا: کویتا کا ردعمل
نظام آباد میں سڑک حادثہ۔چارنوجوان ہلاک

اس واقعہ میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ تصادم دولہا اور دلہن کے خاندانوں کے مہمانوں کے درمیان ہوا، جس میں پلیٹس، شیشے، کرسیاں ایک دوسرے پر پھینک کر مار پیٹ کی۔

بتایا جاتا ہے کہ نوی پیٹ کی لڑکی کی شادی نندی پیٹ منڈل کے بڈگنا گاؤں کے رہنے والے ایک نوجوان سے ہوئی۔لڑکی والوں نے مہمانوں کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا تھا تاہم، کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب دولہے کے کچھ رشتہ داروں نے ناکافی مٹن سالن پیش کیے جانے کی شکایت کی۔

کیٹرنگ کے عملے نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت مہمانوں کے ایک گروپ نے مزید مٹن کا مطالبہ کیا۔

دلہن کے گھر والوں کی طرف سے صورت حال کو پرسکون کرنے کی کوششیں ناکام رہیں، اور بحث و تکرار جلد ہی ایک مکمل جھگڑے میں بدل گیا۔ دونوں طرف سے مہمانوں نے ایک دوسرے پر برتن، کرسیاں اور دیگر اشیاء پھینکیں، جس سے شادی کے مقام کو افراتفری کا منظر پیش کر دیا۔

ایک راہ گیر اس تصادم کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس شادی کے مقام پر پہنچ کر امن بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے نظام آباد کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔

نوی پیٹ پولیس نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کے الزام میں خواتین سمیت 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک پولیس کانسٹیبل نے درج کرایا، کیونکہ کوئی بھی فریق شکایت درج کرانے کے لیے آگے نہیں آیا تھا۔

a3w
a3w