شمالی بھارت

سرکاری اسکولوں میں 15 فروری کو سوریہ نمسکار

راجستھان کے تمام سرکاری اسکولوں میں 15 فروری کو اجتماعی سوریہ نمسکار پروگرام کے ساتھ سوریہ سپتامی منائی جائے گی۔

جئے پور: راجستھان کے تمام سرکاری اسکولوں میں 15 فروری کو اجتماعی سوریہ نمسکار پروگرام کے ساتھ سوریہ سپتامی منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
اقامتی تعلیمی اداروں میں سپریم کورٹ فیصلہ کے مطابق تقررات کریں

ریاستی وزیرتعلیم مدن دلاور کے حکم پر ڈائرکٹرثانوی تعلیم آشیش مودی نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس کو ہدایت دی کہ مارننگ پرئیر میں سوریہ نمسکار کا اہتمام کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ 15 فروری کو عالمی ریکارڈ بناناچاہتا ہے۔

15 فروری کو سارے اسکولوں میں طلباء‘ماں باپ‘اساتذہ اور دیہاتی سوریہ نمسکارکریں گے اور اس سے ورلڈ ریکارڈ بن جائے گا۔