سوشیل میڈیاقومی

شہید ساتھی کی بیٹی کی شادی میں فوجیوں نے نبھایا باپ کا فرض، ہر آنکھ ہوئی نم

فوجیوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کی ایک ایسی مثال سامنے آئی ہے جس نے ہر کسی کا دل جیت لیا۔ اپنے ایک مرحوم ساتھی کی بیٹی کی شادی میں فوجیوں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اس کے خاندان کا سہارا بن کر یہ ثابت کردیا کہ فوجی رشتہ صرف ڈیوٹی تک محدود نہیں ہوتا بلکہ زندگی بھر قائم رہتا ہے۔

راجستھان: فوجیوں کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کی ایک ایسی مثال سامنے آئی ہے جس نے ہر کسی کا دل جیت لیا۔ اپنے ایک مرحوم ساتھی کی بیٹی کی شادی میں فوجیوں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اس کے خاندان کا سہارا بن کر یہ ثابت کردیا کہ فوجی رشتہ صرف ڈیوٹی تک محدود نہیں ہوتا بلکہ زندگی بھر قائم رہتا ہے۔

راجستھان کے ضلع الور کے گاؤں ہرسولی میں ہفتہ کے روز پپل سنگھ کی بیٹی پریتی کی شادی ہوئی۔ پپل سنگھ اب اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن ان کی فوجی رجمنٹ 16 جاٹ رجمنٹ کے ساتھیوں نے ان کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔

پریتی کی شادی کے موقع پر رجمنٹ کے اعلیٰ عہدیدار اور دیگر فوجی جوان بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نے شادی کے اخراجات میں مدد کے طور پر ایک لاکھ 61 ہزار روپے بھی دیے۔

اس موقع پر فوجیوں نے پریتی کی والدہ انیتا دیوی کو بھی خصوصی عزت دی۔ یونٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے روشنی دھوال نے انہیں شال اوڑھا کر احترام کا اظہار کیا۔

فوجیوں کے اس جذبۂ محبت اور تعاون سے پریتی کے خاندان، گاؤں والوں، رشتہ داروں اور دولہے کے اہل خانہ بھی کافی متاثر ہوئے۔ سبھی نے اس اقدام کی تعریف کی۔

فوجیوں کے اس عمل نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ملک کی خدمت کے دوران بننے والے رشتے بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ ساتھی فوجی کے دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی اس کے افراد خاندان کو تنہا نہیں چھوڑتے۔