حیدرآباد

حیدرآباد پیاز سے لداٹرک الٹ گیا، ٹریفک میں رکاوٹ

حیدرآباد کے پنجہ گٹہ کی مصروف سڑک پر اس وقت ٹریفک جام ہو گیی جب ہفتہ کی صبح ایک ٹرک الٹ گیا۔ پیاز سے لدا ہوا یہ ٹرک شہر کی طرف آ رہا تھا کہ پنجہ گٹہ میٹرو اسٹیشن کے قریب حادثہ کا شکار ہو گیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے پنجہ گٹہ کی مصروف سڑک پر اس وقت ٹریفک جام ہو گیی جب ہفتہ کی صبح ایک ٹرک الٹ گیا۔
پیاز سے لدا ہوا یہ ٹرک شہر کی طرف آ رہا تھا کہ پنجہ گٹہ میٹرو اسٹیشن کے قریب حادثہ کا شکار ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کرین کی مدد سے ٹرک کو سڑک کے کنارے ہٹایا گیا۔


اس دوران ٹریفک پولیس نے کچھ وقت کے لیے ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑ دیا تاکہ آمد و رفت کو بحال کیا جا سکے۔