بھارت

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان چھٹے مرحلے میں بہار کی آٹھ، جھارکھنڈ کی چار اور اترپردیش کی 14 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ہفتہ کی صبح سات بجے بہار کے آٹھ پارلیمانی حلقوں والمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان اور مہاراج گنج میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

حیدرااباد: لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ہفتہ کی صبح سات بجے بہار کے آٹھ پارلیمانی حلقوں والمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان اور مہاراج گنج میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
بہار میں لوک سبھا کے16 امیدواروں کی فہرست کا اعلان، مجاہد عالم شامل
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری

انتخابی دفتر کے مطابق والمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج، سیوان اور مہاراج گنج کے پارلیمانی حلقوں میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے، جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

ووٹنگ کے اس مرحلے میں کل 1 کروڑ 49 لاکھ 32 ہزار 165 رائے دہندگان جن میں 78 لاکھ 23 ہزار 793 مرد، 71 لاکھ سات ہزار 944 خواتین اور 428 تھرڈجینڈر شامل ہیں، 14872 بوتھوں پر ووٹ ڈال کرآٹھ خواتین اور 86 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لئے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

جھارکھنڈ میں چھٹے مرحلے میں چار لوک سبھا حلقوں رانچی، جمشید پور، دھنباد اور گرڈیہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان آج صبح 7:00 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے آج یہاں بتایا کہ ان چار علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ چھٹے مرحلے کے چار پارلیمانی حلقوں کے تمام 8963 بوتھوں پر کنٹرول روم سے ویب کاسٹنگ سے نظررکھی جارہی ہے۔ہر بوتھ کے اندر اور باہر 4ڈی کیمرے نصب ہیں۔ تمام بوتھوں پر بنیادی سہولتیں بحال کر دی گئی ہیں۔ ان چار سیٹوں کے لیے کل 93 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں رانچی سے 27، دھنباد سے 25، جمشید پور سے 25 اور گرڈیہ سے 16 امیدوار شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھٹے مرحلے میں 82,16,506 ووٹر ہیں جو کہ دیگر تمام مراحل سے زیادہ ہیں۔ کل 8963 بوتھس میں سے 186 بوتھ پر خواتین اور 22 پر نوجوان انتظامات سنبھال رہے ہیں۔ یہاں 15 منفرد بوتھ ہیں، جنہیں خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ انتخابات کے چھٹے مرحلے میں کل 290 تھرڈجینڈر کے ووٹر ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں اتر پردیش کے 15 اضلاع کی 14 لوک سبھا سیٹوں اور گینسڑی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ہفتہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ ووٹنگ شام 6 بجے تک جاری رہے گی اور اس کے بعد بھی قطار میں کھڑے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہوگا۔

انتخابات کے اس مرحلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی موجودہ ایم پی مینکا گاندھی اور دنیش لال نیرہوا اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دھرمیندر یادو سمیت کئی بڑے لیڈروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ اس مرحلے میں سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، بستی، شراوستی، ڈومریا گنج، سنت کبیر نگر، لال گنج (ایس یو)، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلیشہر (محفوظ)، بھدوہی اور گیسڑی اسمبلی کے ذیلی حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر رندیپ رِنوا نے بتایا کہ 14 لوک سبھا حلقوں کے علاوہ سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پریاگ راج، امبیڈکر نگر، ایودھیا، بلرام پور، شراوستی، سدھارتھ نگر، بستی، گورکھپور، سنت کبیر نگر، اعظم گڑھ، جونپور ،وارانسی اور بھدوہی اضلاع میں پھیلے 14 لوک سبھا حلقوں کے علاوہ بلرام پور کی گینسڈی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹے مرحلے میں 2 کروڑ 70 لاکھ 69 ہزار 874 ووٹرز 162 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ امیدواروں میں 16 خواتین بھی شامل ہیں۔ ووٹروں کی تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ ووٹرس سنت کبیر نگر میں ہیں اور سب سے کم ووٹروں کی تعداد الہ آباد لوک سبھا حلقہ میں ہے۔

a3w
a3w