تلنگانہ

گرفتار روڈی شیٹر و قتل کا ملزم پولیس کو چکمہ دیکر فرار

ملزم عبدالذبیر کو پریس کانفرنس کے بعد عدالتی تحویل میں لیجانے کی تیاری کی جارہی تھی۔اور عبدالذبیر پولیس کو چکمہ دیکر تیزی کے ساتھ پولیس اسٹیشن سے فرارہوگیا۔

بھینسہ: بھینسہ پولیس کی تحویل سے ایک روڈی شیٹر اور قتل کا ملزم فرار ہوگیا۔ ملزم کا نام زبیر بتایا جاتا ہے جسے بھینسہ اے ایس پی اویناش کمار نے آج ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے روبرو بھی پیش کیا تھا۔ تاہم پریس کانفرنس کے صرف نصف گھنٹے بعد ہی زبیر پولیس کو چکمہ دے کر فرار گیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کا آعاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی فسادات کیس: عشرت جہاں اور خالد سیفی کے خلاف الزامات وضع کرنے کی ہدایت
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
عوام میں کے سی آر کی عزت ہنوز برقرار: کے ٹی آر
عیدی بازار چوراہا کے قریب اقدام قتل واقعہ میں ایک شخص زخمی

تفصیلات کے بموجب بھینسہ اے ایس پی اویناش کمار نے آج ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلحہ ایکٹ کے تحت گرفتار شدہ ایک ملزم جو سابقہ میں روڑی شیٹر اور پی ڈی ایکٹ کے علاوہ ایک قتل کے مقدمہ میں جیل جاکر ضمانت پر رہا تھا۔

اس کو اسلحہ رکھنے کے ضمن میں گرفتار کرلیا تھا جس کے قبضہ سے ایک تلوار اور چاقو برآمد کرلیا گیا تھا اس ضمن میں آج پریس کانفرنس میں اس ملزم کو میڈیا کے روبر و پیش کرتے ہوئے ملزم کی تمام تفصیلات سے واقف کروایاتھا۔

اس پریس کانفرنس میں سرکل انسپکٹر راجہ ریڈی، سب انسپکٹر محمد شریف، محمد غوث کے علاہ دیگر موجود تھے۔اے ایس پی نے بتایا کہ عبدالزبیر ولدعبدالمتین 27سالہ جو محمدیہ نگر نئی آبادی بھینسہ کا رہنے والا ہے۔ کل شام اولڈ چیک پوسٹ پر سب انسپکٹر محمد شریف و دیگر پولیس کانسٹیبل موٹرگاڑیوں کے تلاشی کے دوران مشتبہ حرکت میں پایا گیااورپولیس کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کررہاتھا لیکن پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا تھا۔

جس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس ایک چاقو برآمد ہوا۔اور مزید اس سے پوچھ تاچھ کی گئی تو اس کے مکان پر ایک تلوار برآمدہوئی ہے جس کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔اور آج پریس کانفرنس میں ملزم زبیر کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے اسلحہ بھی پیش کیاگیا۔

اور بتایا کہ زبیر نے 09/مارچ 2024/کو سیدسہیل نامی نوجوان کا قتل کیا تھا جس کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں منتقل کردیا گیا اور حال ہی میں یہ ضمانت پر باہر آیا ہواتھا۔جبکہ اس سے قبل میں یہ پانچ مقدمات میں ملوث ہے جس میں قتل، اقدام قتل کے علاوہ دیگر جرائم بھی شامل ہیں اور سابقہ میں میں اس میں پی ڈی ایکٹ بھی 2021/عائد کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

جبکہ اس خلاف کئی مقدمات جن میں کرائم نمبر 51/2024/قتل کا مقدمہ،کرائم نمبر 24/2021/۔کرائم نمبر 25/2021/کرائم نمبر 33/2021/کرائم نمبر 43/2021/کے تحت مختلف دفعات جن میں 143,144,147,148,307,332,353,153,(A) r/w 149 ipc/کے علاوہ دیگر دفعات درج ہیں عدالت میں زیر روان ہے اوراس پرروڑی شیٹر میں کھولی گئی ہے۔

جبکہ ملزم کیجانب سے اسلحہ کے ساتھ تصاویر کو شوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے ڈروخوف کا ماحول پیدا کرنے کی کوشیش کررہا تھا اور یہ ضمانت پر رہا ہوا تھا اور کل اسلحہ کے ساتھ پکڑاگیا۔اور پولیس نے اس کوآج میڈیا کے روبر و پیش کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں منتقل کرنے کی بات کی۔

لیکن پریس کانفرنس کے آدھے گھنٹہ بعد ہی پولیس کسٹیڈی یعنی پولیس اسٹیشن سے پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔ملزم عبدالذبیر کو پریس کانفرنس کے بعد عدالتی تحویل میں لیجانے کی تیاری کی جارہی تھی۔اور عبدالذبیر پولیس کو چکمہ دیکر تیزی کے ساتھ پولیس اسٹیشن سے فرارہوگیا۔

جبکہ یہاں موجود پولیس عملہ نے اس کا تعاقب کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے اور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔جس کے بعد بھینسہ میں پولیس پوری طرح متحرک ہوگئی،بڑے پیمانے پر تلاشی مہم کا آغازکردیا گیا،اور شہر کے ہر کونے کونے میں اس کوتلاش کیا جارہاہے۔

 موٹرگاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔ہر طر ف پولیس کو بندوبست کردیا گیا۔جبکہ خود اے ایس پی بھینسہ آویناش کمار،سرکل انسپکٹر راجہ ریڈی،سب انسپکٹر محمدشریف کے علاوہ پولیس کی اسپیشل ٹیم کے جوان پوری طرح متحرک ہوکر تلاشی میں مصروف ہیں۔

a3w
a3w