انٹرٹینمنٹ

تارا سوتاریا کی فلم ‘اپوروا’ کی پہلی جھلک جاری

اسٹار اسٹوڈیوز اور سین ون اسٹوڈیوز کی تھرلر فلم 'اپوروا' 15 نومبر سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے کے لئے تیار ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ تارا سوتاریا کی آنے والی فلم ‘اپوروا’ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

اسٹار اسٹوڈیوز اور سین ون اسٹوڈیوز کی تھرلر فلم ‘اپوروا’ 15 نومبر سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے کے لئے تیار ہے۔

اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے تارا سوتاریا نے کہا کہ ‘یہ ایک عام طاقتور لڑکی کی دلچسپ کہانی ہے، جو ہر کسی کو پسند آئے گی۔

یہ میرے لئے زندگی بھر کا کردار ہے اور میں ‘اپوروا’ میں اپنی تبدیلی کو ناظرین کی جانب سے دیکھنے کا بے صبری انتظار کر رہی ہوں۔

اس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ اس کا ٹریلر بھی جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔