حیدرآباد

تلگو فلم پروڈیوسر لاکھوں مالیت کی کوکین کے ساتھ گرفتار

پروڈیوسر کے قبضہ سے90سیاچٹس جن میں 82.75 گرام کوکین تھی، تقریباً2لاکھ روپے نقد، ایک کار، اور 4موبائیل فونس کو ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: سائبر آباد پولیس نے ٹالی ووڈ کے ایک پروڈیوسر سنکرا کرشنا پرساد چودھری کو گرفتار کرلیا۔ ان پر ڈرگس کی فروخت کا الزام ہے۔ عہدیداروں نے چہارشنبہ کے روز بتایا کہ پولیس نے اس پروڈیوسر کے قبضہ سے90سیاچٹس جن میں 82.75 گرام کوکین تھی، تقریباً2لاکھ روپے نقد، ایک کار، اور 4موبائیل فونس کو ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں نائیجریا کا شہری گرفتار، 178گرام کوکین ضبط
رکن اسمبلی بی آر ایس کے خلاف کیس درج
کمسن لڑکے کو ایک گھنٹہ میں پولیس نے تلاش کرلیا
چیک باونس کیس، فلم پروڈیوسر گنیش کو ایک سال قید کی سزا
آئی ٹی ملازم کے اغوا کے الزام میں بہن کے بشمول 5گرفتار

پرسنل آف اسپیشل آپریشن ٹیم(ایس او ٹی مادھا پور) اور راجندر نگر پولیس کے عہدیداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چودھری کو راجندر نگر علاقہ سے منگل کے روز اس وقت گرفتار کرلیا جبکہ وہ قسمت پورہ ایکس روڈ پر ڈرگس کو فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق چودھری، ضلع کھمم کے بوناکل کامتوطن بتایا گیا ہے۔ بی ٹیک (میکانیکل) کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اُس نے انڈین انسٹیٹیوٹ آف ایروناٹیکل انجینئرنگ اور ٹکنالوجی پونے میں ملازمت اختیار کرلی مگر اُس نے 2016 میں یہ ملازمت چھوڑدی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوگیا۔ اُس نے تلگو میں کبالی فلم پروڈیوس کی۔

وہ سردار، گبرسنگھ، سیتا اماں وکیلو، کے بشمول کئی تلگو اور ٹامل فلموں کا بھی ڈسٹری بیوٹر بن گیا۔ مگر توقع کے مطابق اسے آمدنی نہیں ہوئی۔ بعدازاں چودھری گوا چلا گیا اور وہاں او ایچ ایم کلب شروع کیا۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد سے آنے والے دوستوں اور فلمی شخصیات کے ساتھ وہ اپنے کلب میں نشہ لینے لگا۔

گوا میں بزنس میں نقصان ہونے کے بعد وہ 2023 میں حیدرآباد واپس ہوگیا۔ اُس نے نائیجریا کے ایک شہری پیٹیٹ ایبوزر عرف گبرائیل سے ڈرگس کوکین کے100 سیاچٹس حاصل کئے۔

ڈرگس فروخت کے اس کیس میں نائیجریا کے یہ شہری مفرور بتایا گیا ہے۔ پرساد نے خود کے استعمال اور دوستوں کو فروخت کرنے کیلئے10 سیاچٹس کا استعمال کیا۔چودھری کو منگل کے روز اس وقت گرفتار کرلیا گیا جبکہ وہ کوکین فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔