حیدرآباد

حیدرآباد میں نائیجریا کا شہری گرفتار، 178گرام کوکین ضبط

محکمہ نشہ بندی وآبکاری کے عہدیداروں نے ہفتہ کے روز منشیات کی فروخت کے الزام میں نائیجریا کے ایک 32سالہ شہری کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 178 گرام کوکین جسے چاکلیٹ، ہیلت ڈرنگ باٹل میں چھپا کر رکھا گیا تھا، کوضبط کرلیا۔

حیدرآباد: محکمہ نشہ بندی وآبکاری کے عہدیداروں نے ہفتہ کے روز منشیات کی فروخت کے الزام میں نائیجریا کے ایک 32سالہ شہری کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 178 گرام کوکین جسے چاکلیٹ، ہیلت ڈرنگ باٹل میں چھپا کر رکھا گیا تھا، کوضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار

محکمہ کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ کوکین کی منتقلی اور فروخت کی اطلاع کے بعد ریاست ٹاسک فورس کی زیر قیادت عہدیداروں کی ایک ٹیم نے ونستھلی پورم میں ایک مقام پر دھاوا کیا اور مقام سے نائیجریا کے شہری کو پکڑتے ہوئے اس کے قبضہ سے کوکین کو ضبط کرلیا۔

بیرونی ملک کا یہ شہری تین دن قبل بنگلورو سے بس کے ذریعہ حیدرآباد آیا ہوا تھا۔ وہ، اپنے ساتھ 200گرام کوکین شہر لایا تھا جس میں سے وہ 22گرام کوکین کو فروخت کرچکا ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ویزا کی مدت گذرجانے کے باوجود نائیجریا کا شہری غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم تھا۔ ملزم کو اس سے قبل منشیات کی فروخت کے الزام میں مئی2022 میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

اُس نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ گھانا کا شہری ہے مگر تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ اس کے پاس گھانا کا جعلی پاسپورٹ ہے۔

تحقیقات کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ VOIP فون استعمال کرتا تھا۔ اس کے علاوہ گذشتہ 3ماہ کے دوران اُس نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ 400 سم کارڈز خریدے تھے۔ محکمہ آبکاری کے عہدیداروں نے ملزم کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔