سوشیل میڈیا

12کلو کا باہوبلی سموسہ،30منٹ میں کھانے والے کو71ہزار کا انعام

آلو‘ مسالوں‘پنیر اور خشک میوؤں سے بنے اس سموسے کو 30منٹ میں کھانے والے کو71ہزار روپئے انعام دینے کا بھی چالینج ہے۔ کوشل کی دکان میں یہ بڑا سموسہ تیارکرنے باورچیوں کو تقریباً6گھنٹے لگتے ہیں۔

میرٹھ(یوپی): آپ اپنی سالگرہ 12کلوگرام کا سموسہ کاٹ کرمنائیں گے یا 30منٹ میں اسے کھاکر 71ہزار روپئے جیتیں گے؟۔ میرٹھ کے لال کرتی میں واقع کوشل سویٹس کے تیسری نسل کے مالک شبھم کوشل نے کہا ہے کہ وہ کچھ مختلف کرناچاہتے تھے تاکہ سموسہ کوشہرت ملے۔

متعلقہ خبریں
اُودنڈا پور کے مکتب میں جلسہ تکمیلِ قرآن، مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی کا خطاب

 انہیں 12کلوگرام کا باہوبلی سموسہ بنانے کا آئیڈیا آیا۔ کوشل نے کہا کہ لوگ باہوبلی سموسوں کا آرڈردیتے ہیں اور روایتی کیک کے بجائے اسے اپنی سالگرہ پر کاٹتے ہیں۔

 آلو‘ مسالوں‘پنیر اور خشک میوؤں سے بنے اس سموسے کو 30منٹ میں کھانے والے کو71ہزار روپئے انعام دینے کا بھی چالینج ہے۔ کوشل کی دکان میں یہ بڑا سموسہ تیارکرنے باورچیوں کو تقریباً6گھنٹے لگتے ہیں۔

دکان مالک نے کہا کہ سموسہ کو تلنے میں 90منٹ لگتے ہیں اور 3باورچیوں کو محنت کرنی پڑتی ہے۔ شوبھم کوشل نے کہا کہ ہمارے باہوبلی سموسہ پر سوشیل میڈیا انفلوینسرس اور فوڈ بلاگرس کی نظرپڑی جو اکثردکان آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی دکان اس سموسہ کیلئے صرف اڈوانس آرڈر لیتی ہے۔

 کوشل نے کہا کہ ہم نے چارکلوگرام کے سموسہ سے شروعات کی۔ اس کے بعد 8کلوگرام کے سموسے بنے۔ دونوں مشہور ہوئے‘ جس کے بعد ہم نے 12کلوگرام کا سموسہ بنایا۔ 12کلوگرام سموسہ کی قیمت تقریباً1500 روپئے ہے۔ کوشل نے کہا کہ انہیں تاحال 40 تا50 آرڈر ملے ہیں۔

 دکان مالک کا دعویٰ ہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑا سموسہ ہے۔مغربی یوپی کا ضلع میرٹھ ریوڑی اور گجک جیسی مٹھائیوں کیلئے مشہور ہے۔