ایشیاء

عمران خان کی لیہ اراضی اسکام کیس میں طلبی

70 سالہ پاکستان تحریک انصاف سربراہ سے کہاگیاکہ وہ 19جون کو اے سی ای ہیڈکوارٹرس میں حاضر ہوں جبکہ عظمیٰ اور مجید سے کہاگیاکہ وہ اے سی ای ڈیرہ غازی خان میں حاضری دیں۔

لاہور: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو صوبہ پنجاب میں دھوکہ دہی کے ذریعہ 5 ہزارکنال (625 ایکڑ) اراضی کوڑیوں کے مول خریدنے سے جڑے کرپشن کیس میں طلب کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
پاکستان کی ترقی کیلئے عمران خان کو5 سال جیل میں رکھنا ضروری : پاکستانی وزیر
پاکستان اصل مسئلہ نہیں: غلام نبی آزاد
عمران خان، سیاسی مفاہمت میں بڑی رکاوٹ : نواز شریف
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

 اینٹی کرپشن اسٹابلشمنٹ (اے سی ای) پنجاب نے عمران خان‘ ان کی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی مجید کو لیہ کرپشن کیس میں سمن بھیجے ہیں۔ اے سی ا ی کے ترجمان نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

70 سالہ پاکستان تحریک انصاف سربراہ سے کہاگیاکہ وہ 19جون کو اے سی ای ہیڈکوارٹرس میں حاضر ہوں جبکہ عظمیٰ اور مجید سے کہاگیاکہ وہ اے سی ای ڈیرہ غازی خان میں حاضری دیں۔ دی ایکسپریس ٹریبیون نے یہ اطلاع دی۔

قبل ازیں عمران خان کو اے سی ای نے 16جون کو بلایاتھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے تھے۔ سمن لاہور میں عمران خان کے زماں پارک والے بنگلہ کی گیٹ پر چسپاں کردیاگیا۔ اے سی ای ترجمان کا کہنا ہے کہ لیہ کرپشن اسکینڈل میں عمران خان کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت اے سی ای کے پاس موجود ہے۔

اراضی کی غیرقانونی منتقلی کیلئے عمران خان کی اسلام آباد رہائش گاہ بنی گالہ میں محکمہ مال(ریونیو) کے عہدیداروں پر دباؤ ڈالاگیاتھا۔ عظمیٰ پر ضلع لیہ میں کئی بلین روپئے مالیتی 5261کنال اراضی صرف 130ملین روپیوں میں دھوکہ سے خریدنے کا الزام ہے۔ اس اراضی کی مارکٹ قیمت 6بلین روپئے ہے۔

a3w
a3w