شمالی بھارت

ماں اور چار بہنوں کا قتل کرنے والا نوجوان ارشد مرتد نکلا

ایک صدمہ انگیز واقعہ میں پولیس نے ایک نوجوان جس کی شناخت ارشد کی حیثیت سے کی گئی کو جائیداد تنازعہ میں ماں اور چاربہنوں کے مبینہ قتل کے لئے گرفتارکی۔

لکھنو : آئی اے این ایس) ایک صدمہ انگیز واقعہ میں پولیس نے ایک نوجوان جس کی شناخت ارشد کی حیثیت سے کی گئی کو جائیداد تنازعہ میں ماں اور چاربہنوں کے مبینہ قتل کے لئے گرفتارکی۔

متعلقہ خبریں
مسجد یکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں تذکرۂ شہدائے کرام جلسوں کے اختتام پر جلسۂ اظہار تشکّر کا انعقاد
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
نابالغ کے مال میں زکوٰۃ
مالکِ جائیداد کی وفات کے بعد ورثاء آپس میں جائیداد بانٹ سکتے ہیں۔ اگر آپس میں کوئی اختلاف نہ ہو
مسجد ایکمنارہ اکبری گیٹ لکھنؤ میں دس روزہ تذکرۂ شہداۓ کرام کے چھٹے جلسے کا انعقاد

نئے سال کے پہلے دن اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو کے علاقہ تھانہ ناکہ میں واقع ہوٹل شرنجیت میں بہیمانہ قتل کا یہ واقعہ پیش آیا۔

مہلوکین 9 سالہ عالیہ‘ 19 سالہ علیشا‘18 سالہ رحمین اور ان کی ماں اسماء کی نعشیں ہوٹل کے ملازمین نے برآمدکیں فوری پولیس کو مطلع کیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس رویندرتیاگی نے بتایاکہ تھانہ ناکہ سے انہیں ہوٹل کے کمرے میں 5نعشیں دستیاب ہوئی ہیں۔

مقامی پولیس فوری تحقیقات کرنے وہاں پہنچ گئی۔ انہوں نے مزید بتایاکہ آگرہ کے رہائشی 25 سالہ ارشد کو حراست میں لیاگیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلاہے کہ خاندانی مسائل پر اس نے چاروں بہنوں اور ماں کو ہلاک کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں اور نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کی گئی ہیں۔

آگرہ کے علاقہ کوبیرپور کے مقام تیڑھی بگیا میں موجود اسلام نگر کا رہائشی ارشد نے پوچھ تاچھ کے دوران جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ارشد نے پہلے اپنی ماں اور پھرچاروں بہنوں کو وسترے سے شائد نیندکی حالت میں قتل کیا۔