حیدرآباد

’ایونٹ میں نیم برہنہ ڈانس نہ کروایا جائے‘

سال نو تقاریب کے آرگنائزرس سے کہا گیا ہے کہ ایونٹ میں نیم برہنہ ڈانس نہ کروایا جائے۔ حیدرآباد پولیس کی جانب سے سال نو کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: سال نو تقاریب کے آرگنائزرس سے کہا گیا ہے کہ ایونٹ میں نیم برہنہ ڈانس نہ کروایا جائے۔ حیدرآباد پولیس کی جانب سے سال نو کیلئے رہنمایانہ خطوط جاری کئے گئے ہیں۔

آرگنائزرس سے کہا گیا ہے کہ وہ نارکوٹک ڈرگس فروخت کے تدارک کیلئے ایونٹ کے مقام پر کڑی نظر رکھیں۔ اس سلسلہ میں نئے سال کے تقاریب کے سلسلہ میں خلاف ورزی پر انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا کہ کسی بھی شخص کو ڈرگ کا استعمال کرنے پر داخلہ نہ دیا جائے۔

انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ جامہ تلاشی لے کر داخلہ دیں اور خاص طورپر انتظامیہ کو پارکنگ کے ایونٹ کے مقامات اور دیگر مقامات پر ڈرگس کے فروخت پر نظر رکھنا چاہئے۔

آرگنائزرس کو چاہئے کہ وہ سرویلنس کیمرہ ریکارڈنگ کی سہولت رکھیں اور وہ سیکیوریٹی گارڈس کو تعینات کریں۔

پبس کے انتظامیہ، بارس کے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ڈرائیورس، کیابس گاہکوں کیلئے جو حالت نشہ میں ہوں، مہیا کریں تاکہ وہ اپنے گھر کو بحفاظت پہنچ سکیں۔

a3w
a3w