دہلی

اروند کجریوال‘ سپریم کورٹ جائیں گے

چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ مرکز آئی اے ایس عہدیداروں کے ذریعہ دہلی کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ آرڈیننس نے چیف سکریٹری دہلی کو کابینہ پر مسلط کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

نئی دہلی: چیف منسٹر اروند کجریوال نے منگل کے دن کہا کہ دہلی میں مرکز کے سرویسس کنٹرول آرڈیننس نے چیف سکریٹری کا رتبہ کابینہ سے بھی بڑھادیا ہے اور عام آدمی پارٹی حکومت سپریم کورٹ میں اسے چیلنج کرے گی۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

نیشنل کیپٹل سیول سرویسس اتھاریٹی (این سی سی ایس اے) کی پہلی میٹنگ میں شرکت کے بعد نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اروند کجریوال نے یہ بھی کہا کہ آرڈیننس کے ذریعہ منتخبہ حکومت کے اختیارات چھین لئے گئے ہیں۔

 چیف منسٹر نے دعویٰ کیا کہ مرکز آئی اے ایس عہدیداروں کے ذریعہ دہلی کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ آرڈیننس نے چیف سکریٹری دہلی کو کابینہ پر مسلط کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔

عام آدمی پارٹی سربراہ نے امید ظاہر کی کہ پٹنہ میں کانگریس 23 جون کی اپوزیشن میٹنگ میں مرکزی آرڈیننس پر اپنا موقف واضح کردے گی۔ جمعہ کو غیربی جے پی جماعتوں کا اجلاس چیف منسٹر بہار و جنتادل یو قائد نتیش کمار نے طلب کیا ہے جس کا مقصد 2024 میں بی جے پی سے ٹکر لینے کی مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا ہے۔

چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کہا کہ وہ اس میٹنگ میں دیگر قائدین سے بات چیت کریں گے اور انہیں اس آرڈیننس کے خطرات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں دستورِ ہند کی کاپی اپنے ساتھ لے جاؤں گا اور بتاؤں گا اس آرڈیننس نے کس طرح دستور کو مذاق بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ نصف ریاست کہلانے والی دہلی میں آرڈیننس لائے جانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسے ٹاملناڈو‘ مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں لاگو نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ کانگریس اپنا موقف واضح کردے گی کیونکہ میٹنگ میں موجود دوسری سیاسی جماعتیں اس سے ایسا کرنے کو کہیں گی۔ میٹنگ میں سب سے پہلے اسی آرڈیننس پر تبادلہ خیال ہوگا۔