آندھراپردیش

سود کی عدم ادائیگی پر نابالغ لڑکے کو زدوکوب اور اذیت، وویکانندا قتل کیس میں نیا موڑ

پولیس نے لڑکے کو شیخ کی رہائش گاہ جیا مما کالونی کڑپہ ضلع کے پولیوندولا ٹاؤن سے بچالیا اور چھٹکارہ دلایا۔ لڑکے کو گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل پولیوندولا منتقل کردیا گیا۔

امراوتی: پولیوندولا ٹاؤن آندھراپردیش کی پولیس نے شیخ دستگیری کو بک کرلیا ہے جو کہ وینکٹ ریڈی قتل کیس ملزم سے سرکاری گواہ بن گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نابالغ لڑکے کو زدوکوب کرنے پر اُن کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا

 اِس سلسلہ میں ایک خاتون نے شکایت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ دستگیری نے غیر قانونی طور پر اُس کے فرزند کو تحویل میں رکھا ہے  جس کے بعد پولیس نے لڑکے کو شیخ کی رہائش گاہ جیا مما کالونی کڑپہ ضلع کے پولیوندولا ٹاؤن سے بچالیا اور چھٹکارہ دلایا۔ لڑکے کو گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل پولیوندولا منتقل کردیا گیا۔

 لڑکے کے رشتہ داروں اور برسراقتدار وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) کے کارکنوں نے دواخانہ پہنچ کر بات چیت کی اور متاثرہ لڑکے کے خاندان کے ساتھ انصاف کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ کولویمما نے کہا کہ وہ اور اُن کے شوہر نے 6 ماہ قبل شیخ دستگیری سے 40 ہزار روپے کا قرض حاصل کیا تھا۔

 اِس جوڑے کی جانب سے ہر ہفتہ کو سود ادا کیا جارہا تھا، لیکن گزشتہ 10 دنوں سے سود کی ادائیگی نہیں ہوسکی، جس کے بعد شیخ اُن کے لڑکے کو لے گیا اور اپنے گھر میں محروس رکھا۔ اُس نے لڑکے کو اذیت بھی پہنچائی۔ خاتون نے کہا کہ شیخ نے اُنہیں دھمکی دی ہے کہ اگر وہ کسی سے شکایت کرے تو اُنہیں سنگین عواقب و نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خاتون کی شکایت پر پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے۔ شیخ دستگیری کو بھی پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا تاہم اُس نے الزامات کی تردید کی۔ دستگیری جو کہ ویویکانندا ریڈی کے ڈرائیور کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔

 سابق وزیر وائی ایس ویویکانندا ریڈی کا اُن کی رہائش گاہ پولیوندولا میں قتل کردیا گیا۔ یہ واردات 15 / مارچ 2019ء میں پیش آئی۔ وہ اُن ملزمین میں شامل تھا جنہیں سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم سابق وزیر وائی ایس ویویکانندا ریڈی قتل کیس میں وہ وعدہ معافی گواہ بن گیا۔

ویویکا نندا ریڈی چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی کے انکل تھے۔ سی بی آئی نے حال ہی میں ٹرائیل کورٹ کو بتایا کہ اِس نے کڑپہ ایم پی وائی ایس اویناش ریڈی کو ملزمین میں شامل کیا ہے۔ سنٹرل ایجنسی قبل ازیں اویناش ریڈی کے والد وائی ایس بھاسکر ریڈی کو گرفتار کرلیا ہے جو کہ ویویکا نندا ریڈی کے فرزند ہیں۔