کھیل

کے ایل راہول ایشیا کپ کے پہلے 2 میاچ نہیں کھیل پائیں گے

راہل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کا عمل مکمل کرنے کے بعد 17 رکنی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا تھا کہ راہل ایک اور معمولی چوٹ کا شکار ہیں

بنگلورو: ہندوستان کے دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل پوری فٹنس کی کمی کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 کے پہلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

متعلقہ خبریں
تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
بی سی سی آئی ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گا
زخمی کے ایل راہول آئی پی ایل سے باہر
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کوچ راہل دراوڑ کے حوالے سے منگل کو ٹویٹ کیاکہ”کے ایل راہل واقعی اچھی پیش رفت کر رہے ہیں لیکن وہ ایشیا کپ 2023 کے پاکستان اور نیپال کے خلاف ہندوستان کے پہلے دو میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔”

قابل ذکر ہے کہ ران کی سرجری کے بعد راہل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کا عمل مکمل کرنے کے بعد 17 رکنی ہندوستانی ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا تھا کہ راہل ایک اور معمولی چوٹ کا شکار ہیں۔‘‘

ہندوستان ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 2 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف کرے گا۔ ہندوستان اور نیپال 4 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے۔ اگر ہندوستان سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو راہل کے کھیلنے کی امید ہے۔

a3w
a3w