حیدرآباد

اچانک بس چل پڑنے کے نتیجہ میں گرپڑی خاتون محفوظ رہی،ویڈیو وائرل

بس میں چڑھنے کے دوران اچانک بس کے چل پڑنے کے نتیجہ میں خاتون گرپڑی تاہم ڈرائیور نے فوری بریک لگائے جس کے نتیجہ میں اس خاتون کی جان بچ گئی۔

حیدرآباد: بس میں چڑھنے کے دوران اچانک بس کے چل پڑنے کے نتیجہ میں خاتون گرپڑی تاہم ڈرائیور نے فوری بریک لگائے جس کے نتیجہ میں اس خاتون کی جان بچ گئی۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

یہ واقعہ سکندرآباد کنٹونمنٹ کے لوتھ کنٹہ بس اسٹاپ میں گذشتہ روز پیش آیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

سوشیل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آرٹی سی بس کے ڈرائیورس کو بس میں خواتین کے چڑھنے کے دوران کافی احتیاط کرنی چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔